ابنا: ہندوستان کي سرکاري خبررساں ايجنسي پي ٹي آئي نے امريکي وزير خارجہ کے اس بيان کے ردعمل ميں کہ امريکا نے ہندوستان اور ديگر ملکوں سے ايران کے تيل سے اپني وابستگي کم کرنے کے سلسلے ميں کھل کر بات کي ہے اعلان کيا کہ نئي دہلي کسي بھي ملک کے دباؤ ميں نہيں آئے گا - ہندوستان کي حکومت نے ايران سے تيل نہ خريدنے کے سلسلے ميں امريکي دباؤ کي پروا کئے بغير اعلان کيا ہے کہ وہ ايران سے تيل خريدنے کے اپنے پروگرام پر قائم ہے اور وہ اس سلسلے ميں اپنے قومي مفادات کو مدنظر رکھے گي -
ہندوستاني حکومت کے خبري ذرائع نے اسي طرح ہندوستان کے پٹروليم کے وزير جے پال ريڈي کے اس بيان کا بھي حوالہ ديا ہے جس ميں انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان صرف اقوام متحدہ کي قراردادوں پر عمل کرنے کا پابند ہے اور وہ کسي بھي مغربي ملک کي پابنديوں پر عمل کرنے کا خود کو پابند نہيں سمجھتا-ہندوستان کے پٹروليم کے وزير نے کہا کہ تہران کے ساتھ نئي دہلي کے تعلقات دوستانہ اور خوشگوار ہيں اور ہم ايران کے تيل کي خريداري جاري رکھيں گے-واضح رہے کہ امريکي وزير خارجہ نے منگل کو ان ملکوں سے جو ايران سے تيل خريدتے ہيں کہا تھا کہ وہ ايران سے تيل خريدنا آہستہ آہستہ بند کرديں-
.......
/169