ابنا: کشيدگي کي وجہ سے کرفيو کا سماں ہے.لوگ گھروں تک محدود ہيں ،سڑکوں پر ٹريفک نہ ہونے کے برابر ہے. شہداء کے جسد خاکی کو ہيلي کاپٹرز کے ذريعے گلگت منتقل کيے جانے کےبعد نماز جنازہ کے انتظام مرکزي انجمن اماميہ امامیہ اسٹوڈینٹس آرگناءزیشن مجلس وحدت مسلمین اور دیگر کے سپرد کردی گئی ہیں.
نماز جنازہ کیلئے ایک لاکھ سے زائد مومنین اس وقت مسجد امامیہ میں موجود ہیں، ، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، اطلاعات کے مطابق علامہ راحت حسین الحسینی نے مومنین سے پر امن رہنے کی اور صبر کی اپیل کی ہے، واضح رہے کے علامہ راحت حسین الحسینی نے کراچی میں دھرنے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے حکومت کو قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تین دن کی مہلت دی ہے۔.......
/169