29 فروری 2012 - 20:30

کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر نامعلوم افراد نے اٹھارہ مسافروں کو بس سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا، افسوسناک واقعے کے خلاف گلگت اور سکردو میں احتجاج کیا گیا اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی گئی، امن و امان خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر گلگت میں دفعہ 144 لگا دی گئی، تمام سرکاری ادارے کل بند رہیں گے۔

ابنا:  کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر نامعلوم افراد نے اٹھارہ مسافروں کو بس سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا، افسوسناک واقعے کے خلاف گلگت اور سکردو میں احتجاج کیا گیا اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی گئی، امن و امان خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر گلگت میں دفعہ 144 لگا دی گئی، تمام سرکاری ادارے کل بند رہیں گے۔

ضلع کوہستان کے علاقے ہربن نالہ کے قریب راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس کو نامعلوم افراد نے صبح چار بجے روکا اور اس میں سوار ڈرائیور سمیت اٹھارہ افراد کو نیچے اتار کر ان پر فائرنگ کر دی، جس سے تمام مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔.......

/169