27 فروری 2012 - 20:30

آج صبح گلگت جانے والی زائرین کی بس پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کی وحشیانہ دہشت گردی سے ۱۹ شیعہ زائرین شہید ہو ئے۔

ابنا: سانحہ گلگت کے خلاف آج شام گلگت میں ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس پر مقامی انتظامیہ رینجرز نے فائرنگ کر دی ہے جس کے نتیجہ میں ۹ شیعہ شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

گلگت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ شرکائے احتجاجی ریلی شہداء کی شہادت پر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے جبکہ متعصب رینجرز انتظامیہ نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ۹ شرکائے ریلی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

کوہستان میں شیعہ مسافروں پر فائرنگ سے19افراد شہید،8زخمیراولپنڈی سے گلگت جانے والے مسافر بس پر ناصبی وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے 19 افراد شہید جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ سانحہ ہربن نالہ کے قریب۔ پیش آیا، جس میں ناصبی وہابی دہشتگردوں نے ایک مسافر بس، جو  آج صبح کوہستان کے سنسان علاقے ہربن نالہ پہنچی تو موقع پر موجود 10کے قریب مسلح  دہشتگردوں نے بس 8371روک کر مسافروں کو اُتارکران کا شناختی کارڈ چیک کیا، جس کے بعدانہیں ایک قطارمیں کھڑا کرکے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس میں 19  مومنین موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 8 افراد  شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو کوہستان اور گلگت کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا ۔

جب کہ زخمیوں کی حالت شدید نازک بتائی جاتی ہے ۔ مسافر بس میں 28 افراد سوار تھے ۔ 3 خواتین اور ۳ بچے تھےاس خبر کو موصول ہونے تک پولیس جائے وقوع پر نہیں پہنچی تھی ۔ گلگت اور دیگر علاقوں میں اس خبر کو سنتے ہی مومنین نے شدید احتجاج شروع کر دیا اورحکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحہ کے مجرموں کو بے نقاب کر کے سخت سزا دی جائے۔

واضع ہے کہ یہ واقع پہلی بار پیش نہیں آیا ہے، اسے پہلے بھی کوئٹہ، پاراچنار اور گلگت میں مومنین کی بس پر فائرنگ اور انکو شناخت کر کے شہید کیا جاتا رہا ہے جسے سیکورٹی فورس، انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے.

........

/169