ابنا: رپورٹ کے مطابق صدر بشار اسد نے گذشتہ شب نئے آئين پر دستخط کر کے اسے قانونی شکل دیدی ہے اور اب یہ آئين ملک میں لاگو ہوگا۔
یاد رہے کہ اتوار کو شام میں نئے آئين پر ریفرینڈم کرایا گيا تھا جس میں ستاون فیصد یعنی تراسی لاکھ افراد نے ووٹ دئے اور ان میں سے نواسی اعشاریہ چار فیصد افراد نے نئے آ ئين کے حق میں ووٹ دیا۔ شام کے وزیر داخلہ نے کہا کہ شام کے عوام نے بھرپور طرح سے ریفرینڈم کا استقبال کیا ہے جبکہ دشمنوں نے وسیع پروپیگنڈے کرتے ہوئے عوام سے ریفرینڈم کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی جسے عوام نے پائے حقارت سے ٹھکرا دیا۔ ........
/169