26 فروری 2012 - 20:30

حوزہ علميہ قم کے اساتذہ کي انجمن جامعہ مدرسين نے اعلان کيا ہے کہ افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن کريم کي بے حرمتي امريکا اور اسرائيل کي اسلام دشمني کا واضح ثبوت ہے-

ابنا: حوزہ علميہ قم کے اساتذہ کي  انجمن  جامعہ مدرسين نے اپنے ايک بيان ميں افغانستان کے بگرام ايئر بيس ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن کريم کي اہانت کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے  کہ اس طرح کي اہانت اسلام کے مقابلے ميں استکبار اور صہيونيزم کي بے بسي کو ظاہر کرتي ہے -

بيان ميں کہا گيا ہے کہ قرآن کريم کي بے حرمتي سے پوري دنيا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہيں-

بيان ميں اسي طرح يہ بھي کہا گيا ہے کہ عالمي استکبار اسلام کے خلاف پوري طرح نبرد آزما ہوگيا ہے اور اس طرح کا توہين آميز اقدام اسلامي بيداري کے مقابلے ميں تسلط پسندانہ نظام کي بے بسي کي علامت ہے -

حوزہ علميہ قم کے جامعہ مدرسين نے پوري دنيا کے مسلمانوں خاص طور پر علمائے  اسلام سے درخواست کي ہے کہ اپنے اتحاد و يکجہتي کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآن کريم کي اس بےحرمتي کے مقابلےميں خاموش نہ بيٹھيں بلکہ اپنے شديد ردعمل کا اظہار کريں -........

/169