26 فروری 2012 - 20:30

بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف نے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی تدوین میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس تنظیم نے مطالبہ کیا ہےکہ مسلح تنازعات میں بچوں سے کام لینے پر پابندی کا پروٹوکول بھی منظور کیا جانا چاہیے۔

ابنا:  یونسیف نے مسلح تنازعات میں بچوں سے کام نہ لینے کے پروٹوکول پر پابندی کو دس برس گذرنے کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی تدوین میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں یونیسیف کے نمائندے محمد منیر صفی الدین نے کہا ہے کہ ایران نے فوج یا کسی بھی مسلح تنازعہ میں بچوں کی شمولیت پر کڑی پابندی لگا کر عملا ثابت کردیا ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کے کنونشن پر عمل پیرا ہے۔ اس کنونشن کی رو سے رکن ملکوں کو مسلح تنازعات میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کی شمولیت کا سدباب کرنا ہوگا اور نہ ہی وہ اٹھارہ سال سے کم عمر کےبچوں کو فوج میں شامل کرسکتے ہیں۔....... /169