26 فروری 2012 - 20:30

شام کی سکیورٹی فورسس نے شہر حمص میں فرانس کے کئي انٹلی جنس افسروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: لبنانی پارلیمنٹ کے رکن مروان فارس نے کہا ہے کہ شام کی سکیورٹی فورسز نے شہر حمص میں فرانس کے متعدد انٹلی جنس افسروں کو گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی طریقے سے شام میں داخل ہوئے تھے۔ فرانسیسی انٹلی جنس افسر ایسے عالم میں گرفتار کئے گئے ہیں کہ فرانس کے سفیر دمشق لوٹ آئے ہیں، ادھر لبنان میں بھی فرانس کے سفیر نے حمص سے ملے ہوئے علاقے بعلبک کا دورہ کیا ہے۔ یاد رہے فرانس بھی امریکہ برطانیہ، سعودی عرب اور قطر کے ہمراہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی فوجی اور مالی حمایت کررہا ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی انسانی حقوق تنظیم کے نام سے ایک ادارہ برطانیہ کے لئے کام کررہا ہے جو وحشی دہشتگردوں کے لئے ہتھیار اور فنڈ فراہم کررہا ہے جن کا کام نہتے عوام کا قتل عام کرنا ہے اور جو بوڑھے اور جوان کسی پر رحم نہیں کرتے ہیں........ /169