ابنا: انھوں نے شام میں تہران کی فوجی مداخلت اور اس ملک کیلئے ہتھیار ارسال کئے جانے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے مسائل میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کے خلاف ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران تشدد آمیز کاروائیوں کے خلاف ہے اور وہ انھیں انسانی حقوق کے اصول کے منافی سمجھتا اور ان کی مذمت کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامیں مہمان پرست نے کہا کہ شام کے بارے میں ایران کا موقف ہمیشہ اس ملک کے عوام کے مفاد میں اصلاحات کی حمایت اور اس ملک کے اندرونی مسائل میں بیرونی مداخلت کی مخالفت پر مبنی رہا ہے.
.........
/169