ابنا: بيروت سے موصولہ رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر ميشل سليمان نے کہا ہے کہ صہیوني ریاست کے وزير اعظم بن يامين نتين ياہو کے دھمکي آميز بيان سے لبنان پر کوئي اثر نہيں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ لبنان ايسا ملک ہے جس کي تاريخ کئي ہزار برسوں پر محيط ہے اور صہیوني ریاست، تاريخ تبديل کرنے پر قادر نہيں ہے۔
لبنان کے صدر نے يہ بيان صہیوني ریاست کے وزير اعظم کے اس بيان کے جواب ميں ديا ہے جس ميں انہوں نے امريکا اور خليج فارس کے عرب ملکوں کي حمايت سے لبنان پر حملے کي دھمکي دي ہے۔
غاصب صہیوني ریاست کے وزير اعظم نے اس دھمکي ميں کہا ہے کہ دنيا کے نئے نقشے ميں لبنان نام کا کوئي ملک نہيں ہوگا۔يہ ايسي حالت ميں ہے کہ لبنان پر اسرائيل کي مسلط کردہ دو ہزار چھے کي تينتيس روزہ جنگ کے ِخاتمے پر جاري ہونے والي قرار داد نمبر ايک ہزار سات سو ايک ميں صہیوني ریاست سے کہا گيا ہے کہ لبنان کي ارضي سالميت کا احترام کرے -
لبناني ذرائع کے مطابق صہیوني ریاست نے گزشتہ پانچ سال ميں لبنان کي زميني، فضائي اور سمندري حدود کي آٹھ ہزار سے زائد بار خلاف ورزي کي ہے۔
........
/169