ابنا: علماء الاحساء کا کہنا ہے کہ قطیف میں سعودی سکیورٹی دستوں کی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے مظاہرین کے بارے میں فوری طور پر تحقیقی کمیشن قائم کیا جائے۔
علماء نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہمیشہ شیعوں کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام نے اپنے حقوق لینے کے لئے سڑکوں کا رخ کیا ہے۔
بیان کے مطابق قطیف میں جگہ جگہ قائم فوجی چوکیوں کو فوری طور پر اٹھا لیا جائے جس کی وجہ سے عوام کے حقوق پامال ہورہے ہیں اور عوام کے جذبات مزید بھڑک رہے ہیں۔
الاحساء علماء نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہابیوں کو شیعہ عقائد کی توہین کرنے سے باز رکھا جائے اور شیعوں کو اپنے ثقافتی پروگرام منعقد کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں شدید عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ان علاقوں میں شیعہ مسلمان آباد ہیں جو سعودی وہابیوں کی تنگ نظری اور شدت پسندی کا شکار ہیں ۔......... /169