22 فروری 2012 - 20:30

روس کے نائب وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف کسی بھی فوجی سازش اورفوجی کارروائی کو پوری دنیا کے لئے تباہ کن قراردیا ہے۔

ابنا: روس کے نائب وزیر خارجہ گناڈی گیٹلوف نے ایک بار پھر ایران کے خلاف کسی بھی سازش اور کارروائی کو پوری دنیا کے لئے تباہ کن قراردیا ہے۔

روسی نائب وزير خارجہ نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف ہر قسم کے ممکنہ فوجی حملے کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی حملے کی حماقت کرن سے پرہیز کرے۔

ادھر امریکی فوجی سربراہ نے بھی  ایران کے خلاف اسرائيل کے حملے کو حماقت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کو جلد بازی سے پرہیز کرنا چاہیے ، ذرائع کے مطابق اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے اور اگر اس نے ایسی حماقت کی تو اس کا وجود ہی مٹ جائےگيا۔

.........

/169