21 فروری 2012 - 20:30

روسی پارلیمنٹ ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کےسربراہ آلکسی پوشکوف نےشام کابحران ختم کرنےکےلئے کسی راہ حل تک پہنچنے کامطالبہ کیاہے۔

ابنا: اینٹرفیکس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق آلکسی پوشکوف نے شام کےدارالحکومت دمشق میں کہاکہ شام کابحران صرف پرامن طریقوں سے ہی حل کیاجاسکتاہے۔

روسی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی کمیٹی کےسربراہ نےکہاکہ شام کےحکام اس ملک کےمسائل سےنمٹنے کےلئےپرعزم ہیں۔

پوشکوف نے مزید کہاکہ انھوں نےشام کےدورے کےموقع پر شام کےصدر بشار اسد اوروزیرخارجہ ولیدالمعلم سمیت حکومت مخالف دواراکین پارلیمنٹ سےبھی ملاقات اوربات چیت کی ہے۔

روسی پارلیمنٹ کی کمیٹی کےسربراہ نےکہاکہ اگرچہ شام کےمعاشرےمیں دراڑ پیدا ہوچکی ہے لیکن عوام کی اکثریت بشاراسد کی حامی ہے۔
..... 
/169