ابنا: شامی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کےمطابق شانگ شیون نے دمشق میں شام کے بعض قبائلی سرداروں سے ملاقات میں کہا کہ عالمی برادری کوشام کےاقتداراعلی کااحترام کرناچاہئے ۔
چین کےسفیر نے اس بات پرتاکید کرتےہوئےکہ چین شام کےحالات کےتناظر میں اس ملک کےعوام کےمفادات اورمصلحتوں کاپابند ہےکہاکہ شام میں امن وثبات کےلئے تمام فریقوں کوایک وسیع البنیاد سیاسی عمل کےعنوان سے مذاکرات کاآغاز کرناچاہئے۔
دمشق میں چین کے سفیر نےکہاکہ بیجنگ بحران سےنکلنےمیں شام کی مدد کےلئے تیار ہے۔بعض عرب اورمغربی ممالک جوشام کو مشرق وسطی میں اپنی پالیسیوں میں حائل سمجھتے ہیں، مارچ دوہزارگیارہ سے باغیوں کی حمایت اور انہیں ہتھیار فراہم کررہے ہيں ۔ اوراس ملک کی جمہوری حکومت کوگراناچاہتے ہیں لیکن اس ملک کےعوام کی ہوشیاری اور فوج کی استقامت سے وہ ناکام رہے ہیں۔........ /169