ابنا: ميڈرڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مظاہرين نے اتوار دير رات تک مظاہرہ جاري رکھا اور حکومت سے اقتصادي پاليسيوں کي فوري اصلاح کا مطالبہ کياـ
مظاہرين نعرے لگا رہے تھے کہ نہ اقتصادي اصلاحات نہ کٹوتي، اصلاحات کو ختم کرو، موجودہ اصلاحات بم کي مانند ہيں ـ
عوام نے حکومت کي پاليسيوں کو غير منصفانہ قرار ديا اور کہا کہ اس سے ملکي معيشت اور مزدوروں کي زندگي کو شديد نقصان پہنچ رہا ہےـ
مزدور يونينوں نے کہا ہے کہ ہم نے يہ مظاہرہ کرکے پيغام ديا ہے کہ نئي اصلاحات کے خلاف جن کے تحت مزدوروں کو نوکري سے نکالنا بہت آسان ہو گيا ہے، ہر اقدام کرنے پر تيار ہيں ـ يونينوں نے کہا ہے کہ اتفاق رائے کے لئے فريقين کے درميان مذاکرات بہت ضروري ہيں اور اگر مذاکرات نہ کئے گئے تو سڑکوں پر مظاہروں کا سلسلہ جاري رہے گاـ
انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک کے کاروبار کو مفلوج اور حکومت کو قومي مطالبات پر توجہ دينے پر مجبور کر ديں گے........
/169