18 فروری 2012 - 20:30

امریکی فوج کے چیف آف آرمی آسٹاف نے ایران پرفوجی حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اسے نامعقول قرار دیا ہے۔

ابنا: جنرل مارٹن ڈیمپسی نے سی این این کو انٹرویو دیتےہوئے کہاکہ ایران پرحملے کافیصلہ، عاقلانہ فیصلہ نہيں ہے ۔

جنرل مارٹن نےمزید کہاکہ ہمارا خیال ہے کہ ایران پرحملے کافیصلہ کرنے کےلئے ابھی مناسب وقت نہيں ہے۔

جنرل مارٹن کےمطابق ایران پرفوجی حملے سےعلاقے میں بحران اور بدامنی میں اضافہ ہوگا اور اس سےسب کے بالخصوص اسرائیلیوں کےمفادات کوخطرہ لاحق ہو جائےگا۔

جنرل مارٹن نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بارے میں پائی جانے والی تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس سلسلے میں اسرائیل کی پیروی کی تجویز نہيں دیں گےکیونکہ یہ صحیح نظریہ نہيں ہے۔
....... 
/169