18 فروری 2012 - 20:30

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کےسابق سربراہ ہانس بلیکس نے ایران پرحملے کو ایک المیہ قرار دیاہے۔

ابنا: ہانس بلیکس نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہ اگرایران پرحملہ ہوا تو وہ خاموش نہيں بیٹھےگا کہاکہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پربمباری، راہ حل سے زیادہ ایک المیہ ثابت ہوگا۔
ہانس بلیکس نے مزید کہاکہ اس جارحیت پر ایرانی حکام چین سے نہيں بیٹھیں گے۔

ہانس بلیکس نے کہاکہ خلیج فارس کےعلاقےمیں جنگ شروع ہونےسے تیل اورگیس کی قیمتیں آسمان پرپہنچ جائيں گی اور ایران پرفوجی حملےکےنتیجےمیں اقتصادی بحران پیداہوجائےگا۔

آئی اے ای اے کےسابق سربراہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کےبارےمیں آئی اے ای اے کی نومبر دو

ہزارگیارہ کی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ واضح ہے کہ ان رپورٹوں میں اس بات کی جانب کوئي اشارہ نہيں کیاگیاہے کہ ایران ایٹم بم بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کےمعاہدے این پی ٹی پردستخط کئے ہوئے ہيں اور پرامن مقاصد کےلئے ایٹمی انرجی کا استعمال کر رہا ہے۔
.......

/169