18 فروری 2012 - 20:30

لیبیا کی عبوری قومی کونسل کے رکن احمد الزبیر السنوسی نےقیام امن میں حکومت اور اس کونسل کی ناتوانی کااعتراف کیا ہے ۔

ابنا: احمد الزبیر السنوسی نے کہا کہ عبوری کونسل اور حکومت میں ماہر مشیروں کی عدم موجودگی کے باعث یہ دونوں ادارے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی صلاحیت نہيں رکھتے۔

السنوسی نےلیبیاکےانقلاب کوعوامی انقلاب قراردیتےہوئےکہاکہ لیبیا کےعوام آزادی کے لئے انقلاب شروع کیا اور معمرقذافی کی استبدادی حکومت کامقابلہ کیا اوراس وقت عبوری قومی کونسل اورحکومت انقلاب کو تمام مقاصد کوعملی جامہ پہنانےکی کوشش کرنی چاہیے۔

السنوسی نے کہا کہ عبوری قومی کونسل نےاپنی ذمہ داریوں پرعمل نہيں کیاہے اورلیبیاکی تعمیرنو ميں بہت سی رکاوٹيں موجود ہیں جوانقلاب کےتمام مقاصد میں تاخیر پیداکر رہی ہیں۔........ /169