17 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد میں پیشرفت ہوئي ہے۔

ابنا: حنا ربانی کھر نے گذشتہ روز پاکستان ایران اور افغانستان کی سربراہی نشست کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اس نشست میں صدر زرداری نے تاکید کی ہے کہ اسلام آباد ایران پاکستان گيس پائپ لائن کو مکمل کرنے کا پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان اور افغانستان علاقے کے تین اہم ممالک ہیں۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان انپے قومی مفادات کے سلسلے میں بیرونی دباؤکو مسترد کرتا ہے۔

محترمہ کھر نے کہا کہ اسلام آباد تہران کےخلاف مغرب کی غیر قانونی اور خود سرانہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انرجی کا بحران ہے اور ہم اپنی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے بیرونی دباؤ میں نہیں آئيں گے ۔ یاد رہے امریکہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ گيس پائپ لائن کے منصوبے پر عمل نہ کرے تاہم پاکستان نے امریکہ کا یہ مطالبہ مسترد کردیا ہے۔........ /169