17 فروری 2012 - 20:30

امریکی ڈرون طیارون نے شام کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کرتےہوئے شام کی فضاؤں میں پروازیں انجام دی ہیں۔

ابنا: فلسطینی پریس نے امریکی چینل این بی سی کےحوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے شام کی فضا میں پرواز کی ہے۔

این بی سی نے امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ڈرون طیاروں کی پروازوں کا مقصد شام پر فوجی حملوں کی ابتدا کرنا نہيں تھا بلکہ اس کے دعوے کے مطابق حکومت کے مسلح مخالفین کے خلاف شام کی فوجی کاروائيوں کی معلومات حاصل کرنا تھا۔

ادھر اوباما کے قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈینیلن شام اور ایران کے بارے میں صیہونی حکام سے گفتگو کرنے کے لئے مقبوضہ فلسطین گئے ہیں۔

یاد رہے شام میں امریکہ اور اسکے مغربی اور عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد بدامنی پھیلارہے ہیں۔
 
.......

/169