16 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ميں علاقائي تعاون اور استحکام کيلئے پاکستان ، ايران اور افغانستان کے سربراہان مملکت کا تیسرا اجلاس جاری ہے۔

ابنا: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ميں علاقائي تعاون اور استحکام کيلئے پاکستان ، ايران اور افغانستان کے سربراہان مملکت کا تیسرا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس کی صدرات پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کررہے ہیں۔ اجلاس میں افغان صدر حامد کرزائي اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدي نژاد اپنے اپنے وفود کي سربراہي کرتے ہوئے شريک ہيں۔

اجلاس ميں خطے سے دہشت گردي کے خاتمے، اسمگلنگ کي روک تھام ، سرحدوں کي مؤثر نگراني کے ساتھ اقتصادي اور معاشي ترقي کيلئے تعاون کي تجاويز پر بھی غور کیا جارہا ہے اجلاس کے بعد تينوں ممالک کے سربراہان مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔........

/169