ابنا: سہ فريقي سربراہ کانفرنس کے بعد مشترکااعلاميہ پر دستخط کي تقريب ميں ميڈيا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ صدرآصف علي زردار ي نے کہا کہ ايران اور پاکستان دوست ممالک ہيں، دونوں ممالک کو ايک دوسرے کي ضروت ہے، ہمارے خطے ميں مسائل کو مسلط کيا گيا،خطے کے مسائل ہمارے اپنے نہيں باہر سے لائے ہوئے، پاک ايران تعلقات ميں کسي بيروني دباو کوخاطرميں نہيں لايا جائے گا،دہشت گردي کي لعنت کيخلاف تينوں ممالک مل کرلڑيں گے.
ايراني صدر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ ہميں اپنے مسائل کو مل جل کر حل کرنا ہوا،مسائل کو حل کرنے اور اختلافات کو دور کرنے ميں پيش رفت کررہے ہيں.
تينوں صدور نے باہمي تعاون کيلئے مضبوط ميکانزم کو اختيار کرنے پراتفاق کيا ہے.مسائل کو حل کرنے اور مقاصد کو حاصل کرنے کيلئے ہمارے پاس وسائل موجود ہے اور خطے ميں امن اور ترقي کے خواہشمند ہيں.
........
/169