ابنا: بان کی مون نے مصطفی محمد نجار سے ملاقات میں منشیات سے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلیدی کردار کو سراہا اور کہا کہ انسداد منشیات کے تیسرے عالمی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت نہایت اہمیت رکھتی ہے۔
ادھر روس کے وزیر خارجہ نے بھی ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار سے ملاقات کی اور انسداد منشیات میں ایران کی موثر کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے انسداد منشیات کے شعبے میں ایران روس تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
یاد رہے ویانا میں انسداد منشیات کا تیسرا عالمی اجلاس آج سے شروع ہوا ہے۔ اس اجلاس میں پچپن ممالک کے اعلی عھدیدار شرکت کررہے ہیں۔ یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے منشیات کا مقابلہ کرتےہوئے سب سےزیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے ۔ ایران کے ہزاروں پولیس اھلکار منشیات سے مقابلے کی کاروائيوں میں شہید ہوئے ہیں۔
........
/169