15 فروری 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے ايران ، پاکستان اور افغانستان کے سہ فريقي سربراہي اجلاس کو علاقائي پائيداري اور امن کے لئے اہم قدم قرار ديا ہے.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے جمعرات کو اپني پاکستاني ہم منصب حنا رباني کھر سے اسلام آباد ميں ملاقات کے دوران مختلف سياسي و سلامتي کے امور اور اسي طرح ايران  پاکستان گيس پائپ لائن  منصوبے  پر گفتگو کي.

وزير خارجہ نے بلوچستان کے گوادر علاقے کے لئے ايران کي جانب سے بجلي  کي سپلائي پر تہران کي آمادگي کا اعلان کيا  اور کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ، پاکستان ميں توانائي کے بحران کے خاتمے کا خواہاں ہے.

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے گزشتہ چند مہينوں کے دوران دونوں ممالک کے درميان تجارت ميں اضافے کي جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا  ہے کہ ايران اور پاکستان کے درميان مشترکہ اقتصادي کميشن کي تشکيل اور دونوں ممالک کے اعلي حکام کي شرکت سے اجلاسوں کے انعقاد سے دونوں ملکوں کے درميان اقتصادي تعاون ميں غير معمولي اضافہ نظر آئے گا.

پاکستان کي وزيرخارجہ حنا رباني کھر نے بھي پاکستان کے لئے ايران کي جانب سے انرجي کي فراہمي پر تہران کا شکريہ ادا کيا.

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ ايران ، پاکستان اور افغانستان کے سہ فريقي سربراہي اجلاس ميں شرکت کے لئے اسلام آباد گئے ہيں.
........

/169