13 فروری 2012 - 20:30

انقلاب بحرین کی پہلی سالگرہ کے موقع پر حرم مطہر کریمۂ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ میں ایک باشکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی شرکت کی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے آستانۂ مقدسہ کریمۂ اہل بیت سیدہ فاطمہ معصومہ کے حرم مطہر میں بحرین کے انقلاب کرامت کی پہلی تقریب کا اہتمام کیا جس میں قم کے مراجع تقلید و علمائے اعلام سمیت بحرین کے علماء و فضلاء اور پاکستانی علماء و فضلاء اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان میں نمائندہ ولی فقیہ، عالمی اہل بیت (ع) کی شورائے عالی کے رکن اور تحریک اسلامی پاکستان کے سربراہ "حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی" نے بھی پاکستانی فضلاء اور علماء کے ایک وفد کے ہمراہ شرکت کی۔تقریب میں شرکت کرنے والی مذہبی اور علمی شخصیات میں مراجع تقلید "آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی" اور "آیت اللہ العظمی سید محمد علی علوی گرگانی"، اور علمائے اعلام میں آیت الله العظمی امام سید علی خامنہ ای کے نمائندے "آیت اللہ رضا استادی"، آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ گلپائگانی کے نمائندے "حجت الاسلام و المسلمین شیخ علی صافی گلپایگانی"، آیت الله العظمی سید کاظم حائری کے نمائندے "حجت الاسلام والمسلمین طبیب‏زاده"، آیت اللہ العظمی مکارم ناصر مکارم شیرازی کے دو نمائندے نیز اساتذہ حوزہ علمیہ قم "آیت اللہ خرازی"، آیت اللہ علوی بروجردی"، "آیت اللہ نصر اللہ شاہ آبادی"، "آیت اللہ ہادوی تہرانی"، "آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی"، آستانہ مقدسہ حضرت سیدہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی اور قم کے امام جمعہ "حجت الاسلام والمسلمین سعیدی"، حوزات علمیہ کے سربراہ آیت آللہ شیخ مرتضی مقتدائی کے نمائندے "حجت الاسلام والمسلمین بحرانی" اور قم سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان کے نمائندے "حجت الاسلام والمسلمین بنایی قمی" اور "حجت الاسلام والمسلمین آشتیانی" شامل تھے۔ تقریب کے مقرر اسمبلی کی شورائے عالی کے رکن اور شہر اراک کے امام جمعہ "آیت اللہ شیخ قربان علی دُرّی نجف آبادی" تھے۔ تقریب کے بین الاقوامی شرکاء میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت بحرین کی جمعیۃالعمل الاسلامی کے رکن "ڈاکٹر راشد الراشد"، سعودی عرب کے عالم دین "حجت الاسلام والمسلمین البغشی" پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے امام جمعہ "حجت الاسلام والمسلمین سید محمدہاشم موسوی" اور برازیل کے شیعہ مرکز کے سربراہ "حجت الاسلام والمسلمین شیخ طالب خزرجی" شام تھے۔ علاوہ ازیں بحرین، یمن، سعودی عرب، پاکستان اور افغانستان سمیت کئی ممالک کے طلاب و فضلاء نے بھی اس تقریب میں بھرپور شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

قم میں بحرین کے انقلاب کی سالگرہ اور شہدائے بحرین کو خراج عقیدت -1

قم میں بحرین کے انقلاب کی سالگرہ اور شہدائے بحرین کو خراج عقیدت -2

قم میں بحرین کے انقلاب کی سالگرہ اور شہدائے بحرین کو خراج عقیدت- 3

قم میں بحرین کے انقلاب کی سالگرہ اور شہدائے بحرین کو خراج عقیدت- 4

انقلاب بحرین کی سالگرہ / 1. بحرینی عوام میدان اللؤلؤہ کی جانب رواں دواں

انقلاب بحرین کی سالگرہ / 2. خلیفی و سعودی فورسز کی وسیع تعیناتی

انقلاب بحرین کی سالگرہ / 3۔ پرامن مظاہرین کے خلاف خلیفی فورسز کی پرتشدد کاروائیاں

انقلاب بحرین کی سالگرہ / 4۔ پرامن مظاہرین کے خلاف خلیفی فورسز کی پرتشدد کاروائیاں