13 فروری 2012 - 20:30

شام ميں فرانس کي اسپيشل فورس کے اہلکار پکڑے گئے ہيں ـ

ابنا: شام کے صحافتي ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ملک کے وسطي علاقے ميں فوج کے آپريشن کے دوران دو سو مسلح افراد نے ہتھيار ڈال ديئے جبکہ ايک اور آپريشن ميں ساڑھے تين سو عسکريت پسندوں کو گرفتار کر ليا گيا جن ميں کچھ فرانسيسي اور افريقي شہري بھي شامل ہيں ـ

گرفتار کئے گئے لوگوں ميں کچھ فرانس کي اسپيشل فورس سے تعلق رکھنے والے اسنائپرز ہيں  جو دوربين سے ليس ہتھياروں کے استعمال کي مہارت رکھتے ہيں ـ

جو افريقي مسلح افراد گرفتار ہوئے ہيں وہ بھي فرانس کي مدد سے شام پہنچے ہيں ـ فوج کے آپريشن ميں ايسے غير فوجي افراد بھي مارے گئے جنہيں عسکريت پسند گروہ انساني ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھےـ بعض دہشت گرد اور عسکريت پسند تنظيموں نے کچھ عرب اور مغربي ملکوں کي ايماء پر شام ميں مارچ دو ہزار گيارہ سے بد امني پھيلا رکھي ہے اور عام شہريوں اور فوجي اہلکاروں کو نشانہ بنايا ہے........

/169