ابنا: صدراحمدی نژاد نے آج صوبہ سیستان وبلوچستان میں چھ بڑے پروجیکٹ کاافتتاح کرتےہوئےکہاکہ دشمن کوعظیم ثقافت ، تاریخ اورقدیم تمدن سےمالامال ملت ایران سےوحشت زدہ ہونےکاحق ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ سامراجی طاقتیں علاقےکےبعض ممالک کےکمزور ہونےاور پیشرفت میں پیچھےرہ جانےکی وجہ سے ان سےناجائزفائدہ اٹھارہی ہیں کہاکہ وہ علاقےکےممالک کاتیل لے رہے ہیں اور اس کی جگہ پر انھیں دسیوں ارب ڈالر کےاسلحےدیتےہيں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر نےکہاکہ خلیج فارس کےممالک، کمزور اورترقی یافتہ نہ ہونے اور سامراج اورصہیونیوں کامقابلہ نہ کرپانے کی بناپر اپنےتیل کےعوض ہتھیارخریدتےہیں جبکہ اسلحہ تباہ وبرباد کرنےکےلئےہوتاہے۔.......
/169