ابنا: ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں صہیونی ریاست کے سفارتخانےکے قریب پیرکو ہونیوالے دھماکے میں 4افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے- اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس بم دھماکے کا نشانہ اس کے سفارتکار تھے۔
ہندوستانی وزارت داخلہ کے مطابق نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانےکی گاڑی میں دھماکےسے 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک سفارتی اہلکارکی بیوی بھی شامل ہے۔
ادھرصہیونی حکام نے دعوی کیاہے کہ جارجیا میں بھی اسراییلی سفارتخانے کو کار بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش ہوئی ہے-.......
/169