ابنا: شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں دہشت گردوں کی طرف سے بم دصماکوں کے نتیجے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 235 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر شام کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شام کے سکیورٹی دستوں نےحلب میں دہشت گردوں سے ایک ٹن پانچ سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے اورشامی حکومت نے علاقائي اور عالمی اداروں کو اس سلسلے میں خطوط تحریر کئے ہیں شامی وزارت داخلہ کے مطابق ان دہشت گردانہ حملوں میں بعض علاقائی عرب ممالک ملوث ہیں جو شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں سانا کے مطابق دھماکہ خیز مواد کوحلب کے ایک گاؤں سے برآمد کیا گیا ہے ۔
.......
/169