ابنا: رومانيہ ميں شديد برفباري نے کئي سڑکوں کو بند کرديا ہے جہاں خون جماديني والي سردي سے مزيد تيرہ افراد ہلاک ہوگئے ہيں. برفباري سے ملک کے شمالي علاقوں ميں بيس ہزار افراد بے گھر ہوگئے. ادھر يوکرين ميں بھي صورتحال کچھ مختلف نہيں.شديد برفباري کے بعد درجہ حرارت منفي پچيس ڈگري ريکارڈ کيا گيا ہے.کئي علاقوں کا رابطہ بھي آپس ميں منقطع ہے جس کے بعد ہزاروں افراد محصور ہوکر رہ گئے ہيں.ترکي ميں خراب موسم زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے ليے ايک نئي آزمائش لايا ہے.شديد ٹھنڈ نے عارضي خيموں ميں پناہ ليے ہوئے افراد کي مشکلات ميں بھي اضافہ کرديا ہے.اٹلي ميں بھي خراب موسم کے باعث اسکول اور دفاتر بند کرنے کا اعلان کرديا گيا ہے.يورپ کے مرکزي دريا ڈينيوب کا پاني جمنے کي وجہ سے اسے ہر قسم کي آمدورفت کے ليے بند کرديا گيا ہے. .......
/169