ابنا: صدر ڈاکٹرمحمود احمدي نژاد نے ايٹمي عام تباہي پھيلانےوالے ہتھياروں کي حامل حکومتوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام تباہي پھيلانےوالے ہتھياروں خاص طور پر ايٹمي اور کيمياوي ہتھياروں کي پيداوار سے ہاتھ کھينچ ليں اور بين الاقوامي معاہدوں کي پابندي کريں - صدر ڈاکٹرمحمود احمدي نژاد نےتہران ميں متعين غيرملکي سفيروں اور سياسي نمائندوں سے ملاقات ميں کہاکہ ضرورت اس بات کي ہے کہ دنيا کا نظم و نسق انصاف اور دوطرفہ احترام و دوستي کي بنياد پر چلايا جائے - اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہاکہ تسلط پسند طاقتوں کو چاہئے کہ وہ دوسرے ملکوں ميں موجود اپني فوجيں واپس بلا کر اپنے فوجي اور سيکورٹي کے اخراجات کم کريں- انہوں نے کہا کہ ان حکومتوں کو چاہئے کہ ان پيسوں سے اپنے ملکوں ميں عوام کي مشکلات کو برطرف کرنے ميں استفادہ کريں
صدر مملکت نے زور دے کر کہا کہ جن ملکوں اور سرزمينوں پر قبضہ کيا گيا ہے ان کو آزاد کردينا چاہئے اور عالمي اداروں کو بھي چاہئے کہ وہ ايک خاص گروہ کے چنگل سے خود کو آزاد کريں- انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں کي توانائياں خود ان کے اپنے اپنے ملکوں ميں صرف ہوني چاہئے - اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے تسلط پسند طاقتوں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوموں کے سبھي حقوق کو تسليم کيا جانا چاہئے اور قوموں کي آزادي و خودمختاري و ترقي وپيشرفت کے حقوق کو انہيں واپس لوٹا يا جانا چاہئے -
.......
/169