9 فروری 2012 - 20:30

ايران سميت پوري دنيا ميں رسول اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت کا جشن منايا جارہا ہے -

ابنا: ايران اسلامي رسول رحمت حضرت محمد مصطفي صل اللہ عليہ وآلہ وسلم اور آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت کي مناسبت سے غرق نور و سرور ہے - اس مناسبت سے ايران ميں کئي دن پہلے سے ہي محافل اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگيا تھا-

مشہد مقدس ، قم اور دارالحکومت تہران سميت مختلف شہروں اور قريوں ميں جمعرات کي رات  رسول اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کي شب ولادت باسعادت کي مناسبت سے مساجد ، حسينيوں اور ديگر مذہبي مراکز ميں محافل قصيدہ خواني کا اہتمام کيا گيا –

اس مناسبت سے منعقدہ جشن کے اجتماعات ميں ذاکرين نے سيرت رسول اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم اور فضائل فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام بيان کئے - اس  مناسبت سے جمعرات کي رات  ايران کے تمام  شہروں ميں سجاوٹ کا خاص اہتمام کيا گيا اور جگہ جگہ لوگوں نے مٹھائياں تقسيم کيں –

 لاکھوں عاشقان رسول اور آل رسول نے  مشہد مقدس ميں فرزند رسول حضرت امام رضا عليہ السلام اور قم ميں آپ کي خواہر گرامي حضرت معصومہ سلام اللہ عليہا کے روضہ اقدس ميں حاضري ديکر رسول اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کي ولادت باسعادت کي مبارکباد پيش کي  -محفلوں اور جشن کا سلسلہ نماز صبح کے بعد دوبارہ شروع ہوا جو اس وقت بھي جاري ہے-نجف اشرف اور کربلائے معلي سميت عراق کے تمام شہروں ، شام اور  لبنان، سميت مختلف عرب ملکوں اور اسي طرح ہندوستان اور پاکستان سميت دنيا بھر ميں جشن اور محفلوں کا سلسلہ جاري ہے-

........

/169