9 فروری 2012 - 20:30

پاکستانی سپریم کورٹ نےتوہين عدالت کيس ميں پاکستان کے وزيراعظم سيد يوسف رضاگيلاني کے وکيل بيرسٹر اعتزازاحسن کی طرف سے دائراپیل کو مسترد کردیا ہے۔

ابنا: اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپريم کورٹ نے ہماري انٹراکورٹ اپيل مسترد کردي جس کے نتيجے ميں وزيراعظم کيخلاف 13فروري کو توہين عدالت کي فردجرم عائد کي جائے گي.جمعہ کو سپريم کورٹ ميں توہين عدالت کيس کے فيصلے کيخلاف وزيراعظم کي انٹراکورٹ اپيل خارج ہونے کے بعد ميڈيا سے مختصر بات چيت ميں انہوں نے کہا کہ انٹراکورٹ اپيل کا فيصلہ آگيا جس ميں ہماري اپيل مسترد ہوئي جس کے نتيجے ميں وزيراعظم يوسف رضاگيلاني کيخلاف 13فروري کو فردجرم عائد ہوگي اوروزيراعظم عدالت ميں پيش ہونگے.

 ذرائع کے مطابق پاکستانی سپریم کورٹ سے اسی قسم کا فیصلہ متوقع تھا کیونکہ اسے اپنی توہین نظر آتی ہے لیکن وزیر اعظم اور صدر کی توہین نظر نہیں آتی۔ ادھر اجرائی امور میں پاکستانی سپریم کورٹ کی جگہ جگہ مداخلت سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ اجرائی امور کو بھی اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتی ہے اطلاعات کے مطابق پاکستانی عدلیہ نے جمہوریت کا گلا دبانے میں ہمیشہ غیر جمہوری طاقتوں کا ساتھ دیا ہے۔....... /169