ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج عشرہ فجر میں اسپیس ٹیکنالوجی کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں نوید علم و صنعت نامی مصنوعی سیارچے کو خلا میں بھیجنے کی ایرانی ماہرین کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ کامیابی علم و صنعت یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کی زحمتوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ملت ایران اور وہ تمام لوگ جو سامراجی نظام کے خلاف اور عدل و آزادی و انسانی کرامت کے خواہاں ہیں خوش ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران ایک نسل اور ایک خاص جغرافیائي علاقے کا نام نہیں ہے بلکہ ایران کےنام سے تاریخ ، تہذیب وتمدن، خدا پرستی، انسان سے محبت اور اس کی اعلی اقدار ذہن میں آتے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کی نمائش کا معائنہ بھی کیا۔ اس نمائش میں شریف ، امیر کبیر، علم و صنعت اور خواجہ نصیرالدین طوسی یونیورسٹیاں ، سائنسی تحقیقاتی ادارہ، ایرو اسپیس تحقیقاتی ادارہ اور ایرو اسپیس ترقیاتی سنٹر شرکت کررہے ہیں۔اس نمائش میں ایران کے ان اداروں کی جدید ترین مصنوعات پیش کی گئي ہیں ۔ نمائش میں ایران کی وزارت دفاع میں تیار کئےجانے والے سٹیلائٹوں کے مراحل سے بھی عوام کو آشنا کرنے کی کوشش کی گئي ہے ۔
صدر احمدی نژاد کے ساتھ وزیر دفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی ، وزیر اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی رضا تقی پور اور سائنسی شعبے میں صدر کی مشیر نسرین سلطانخواہ نے بھی ایرو اسپیس نمائش کا دورہ کیا۔.......
/169