7 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ میں ایران کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم نمائشی حکم ہے اور اس پر عمل نہیں کیا جاسکتا۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے آج آئي آر آئي بی کی ورلڈ سروسس کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ایران پر لاگو امریکہ کی بعض پابندیاں محض نمائشی حیثیت کی حامل ہیں اور ان پر عمل درامد کی کوئي ضمانت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ایرانی بینکوں پر لگائی گئي پابندیاں بھی اسی طرح سے ہیں۔ انہوں نے کہا اس طرح کی پابندیوں کا مقصد ایران پر نفسیاتی لحاظ سے دباؤ بڑھانا اور عوام میں تشویش پیدا کرنا ہے۔

رامین مہمان پرست نے اقتصادی امور اور خارجہ پالیسی میں امریکہ کی ناکامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں امریکہ اور بعض مغربی ممالک میں انتخابات ہونے والے ہیں اور یہ ممالک انتخابات کے موقع پر ایسے اقدامات انجام دے رہے جن کا ہدف داخلی سطح پر کامیابیاں حاصل کرنا ہے۔

انہون نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام پر اس وجہ سے دباؤ ڈالا جا رہا ہےکہ شام صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کا ایک محاذ ہے ۔........

/169