7 فروری 2012 - 20:30

ہندوستان کی شمالی ریاست اتر پردیش میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

ابنا: بدھ کو پہلے مرحلے میں پچپن حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جہاں مجموعی طور پر آٹھ سو سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں اور تقریباً پونے دو کروڑ افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے حقدار ہیں۔یہ حلقے اودھ اور مشرقی اترپردیش کے سیتاپور، بارہ بنکی، فیض آباد، امبیڈکر نگر، بہرائچ، شراوستی، بلرام پور، گونڈا، سدھارتھ نگر اور بستی اضلاع میں واقع ہیں۔
........ 
/169