7 فروری 2012 - 20:30

کراچي … تھرکول پرو جيکٹ پر کام کرنيوالے ماہرين کے مطابق 2016ء تک اس پروجيکٹ سے تقريباً 4 ہزار ميگاواٹ بجلي فراہم کي جاسکے گي.

ابنا: يہ بات” توانائي کا بحران اور تھرکول پروجيکٹ“ کے عنوان سے کراچي ميں منعقدہ جنگ فورم ميں ماہرين نے بتائي. ان کا کہنا تھا کہ تھرکول سے پيدا ہونے والي بجلي فرنس آئل سے بننے والي بجلي سے آدھي قيمت پر مل سکے گي، ليکن پروجيکٹ پر انفرا اسٹرکچر پر تيزي سے کام کرنے کي ضرورت ہے. ماہرين نے بتايا کہ تھرکول پروجيکٹ ميں اب روس نے بھي دلچسپي لينا شروع کردي ہے جبکہ اس پروجيکٹ کي خاص بات يہ بھي ہے کہ اس کے ذريعے مقامي افراد کيلئے روزگار کے مواقع پيدا کئے گئے ہيں. ........

/169