6 فروری 2012 - 20:30

سعودی عرب کے ایک عالم دین نے بحرینی عوام کے انقلاب کو پرامن انقلاب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام کی آل خلیفہ اور ان کے حامیوں پر کامیابی یقینی ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے ایک عالم دین الشیخ حسن فرحان المالکی نے بحرینی عوام کے انقلاب کو پرامن انقلاب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام کی آل خلیفہ اور ان کے حامیوں پر کامیابی یقینی ہے ، انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کی جد و جہد طولانی ضرور ہے لیکن ان کی کایابی بھی حتمی اور یقینی ہے۔

سعودی عرب کے عالم دین نے بحرین کے ولیعہد سلمان بن حمد سے کہا ہے کہ وہ بحرینی عوام پر ظلم و تشدد کو فوری طور پر بند کرنے کے اقدامات انجام دے۔ انھوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ذرائع ابلاغ بحرین میں ایران کی مداخلت کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں جبکہ ایران کی مداخلت کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں اور اگر ایران کی مداخلت ہوتی تو بحرین کی صورتحال ایسی نہ ہوتی۔

انھوں نے کہا کہ کویت میں شیعہ کیوں حکومت کے حامی ہیں او بحرین میں شیعہ کیوں حکومت کے خلاف ہیں؟ اس کا واضح جواب یہ ہے کہ کویت میں شیعوں کے حقوق محفوظ ہیں جبکہ بحرین میں شیعوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم قومی اتحاد کے موضوع پر سنجیدہ ہیں تو ہمیں شہریوں کو ان کے حقوق دینے چاہییں۔ اپنے شہریوں کو حقوق نہ دینا ، انھیں مجبور کرنا اور ایران کا طرفدار قراردینا ،بہت بڑا ظلم ہے۔
.......

/169