ابنا: آل سعود کے گورنر نے وعدہ کیا ہے کہ جو لوگ جرائم کے مرتکب نہیں ہوئےہیں انہیں رہا کردیا جائے گا۔ یاد رہے سعودی عرب میں دوہزار گيارہ سے آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔مظاہرین سیاسی اور اقتصادی اصلاحات، دینی آزادی، اظہار راۓ کی آزادی اور سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یاد رہے پرامن مظاہروں پر آل سعود کے تشدد میں سات افراد شہید ہوچکے ہیں۔ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سے زائد افراد قید ہیں جن میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے۔ یہ لوگ کئي برسوں سے بغیر مقدمے کے قید میں ہیں۔........ /169
5 فروری 2012 - 20:30
News ID: 295068
آل سعود کی کال کوٹھریوں میں قید ہزاروں افراد کے اھل خانہ کے نمائندوں نے الشرقیہ علاقے کے گورنر سےملاقات کرکے اپنے رشتہ داروں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ ان افراد نے الشرقیہ کے گورنر سے کہا کہ ان کے رشتہ داروں کو جو کئي مہینوں سے بغیر مقدمے کے قید ہیں رہا کیا جائے۔