4 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے ٹی وی چينل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی سے پورے علاقہ میں خوفناک دھماکہ ہوجائےگا اور جنگ کا طبل بجانے والوں کے ہاتھ سے صورتحال خارج ہوجائے گی۔

ابنا: انھوں نے عرب ممالک کی طرف سے شام کے معاملے کو سکیورٹی کونسل میں لے جانے پر تعجب کرتے ہوئے کہا کہ عرب مبصرین اگر شام میں اپنی فعالیت جاری رکھتے تو بہتر نتائج سامنے آتے انھوں نے کہا کہ عرب مبصرین کی رپورٹ جب شام کے حق میں ثابت ہوئی تو بعض امریکہ نواز عرب حکام شام کے معمالے کو سکیورٹی کونسل میں لے گئے جہاں انھیں سخت شکست اور ہزیمت اٹھانا پڑی۔ 

صالحی نے کہا کہ روس اور چين مغربی ممالک کی علاقہ کے بارے میں بد نیتی سے آگاہ ہیں اسی لئے انھوں نے اس مسئلہ میں ہوشیاری سے عمل کیا۔ انھوں نے ایران کے خلاف مغربی ممالک کے شوم نقشہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اس  سلسلے میں ممکنہ بد ترین اور سخت ترین صورتحال سے نمٹنے کے لئے خود کوتیار کررکھا ہے۔
........ 
/169