ابنا: اطلاعات کے مطابق ان فوجی مشقوں میں سپاہ کی بری فوج کی " مدینہ " بٹالین کے بعض دستے اور دیگر سپاہی شریک ہیں۔ سپاہ پاسدان انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے " حامیان ولایت " فوجی مشقوں کے اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشقیں سپاہ کی بری فوج کی مقررہ سالانہ مشقوں کے تحت مختلف یونٹوں کی آمادگی کی صلاحیت میں تقویت اور دشمنوں کی دھمکیوں کے مقابل سپاہ کی بری فوج کے یونٹوں کی طاقت و توانائي کے ایک حصے کے مظاہرے کے مقصد سے انجام دی جا رہی ہیں۔بریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے مزید کہا کہ تمام میدانوں میں سپاہ کی بری فوج کی جدید توانائیاں کا مظاہرہ بھی ان فوجی مشقوں میں کیا جائے گا۔........ /169
3 فروری 2012 - 20:30
News ID: 294695
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کی عظیم مشقیں شروع ہوگئيں۔" حامیان ولایت " نامی یہ عظیم فوجی مشقیں ایران کے جنوب میں آج صبح سے شروع ہوئي ہیں۔