3 فروری 2012 - 20:30

سويڈن نے کہا ہے کہ ايران ايٹمي اسلحہ نہيں بنارہا ہے -

ابنا:  سويڈن کے وزير خارجہ نے يورپي يونين کے اہم رکن کي حيثيت سے اعلان کيا ہے کہ ايسي کوئي اطلاع نہيں ہے جس سے يہ ظاہر ہوتا ہو کہ ايران ايٹمي اسلحہ بنارہا ہے -

سويڈن کے وزير خارجہ کارل بيلدت نے ايران کے خلاف فوجي اقدام کے نتائج کي جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران کے ايٹمي پروگرام کا مسئلہ صرف مذاکرات کے ذريعے حل کيا جاسکتا ہے - انہوں نے کہا کہ فوجي آپشن اس مسئلے کے حل ميں کوئي مدد نہيں کرسکتا-

سويڈن کے وزير خارجہ نے کہا کہ ايران نے اين پي ٹي کے اصول و ضوابط کے مطابق عمل کرتے ہوئے اور اس کے دائرے ميں رہتے ہوئے، پيشرفتہ ايٹمي ٹکنالوجي حاصل کرلي ہے ليکن اس کے ايٹمي پروگرام کے فوجي نوعيت کے ہونے کي کوئي رپورٹ نہيں ہے - انہوں نے کہا کہ ايران کے تعلق سے ايسي روش اپنانے سے گريز کرنا چاہئے جو اس کو پرامن ايٹمي راستے سے ہٹا دے -.......

/169