ابنا: بریگیڈیر جنرل عبدالرحیم موسوی نے آج کہا کہ امریکی حکام ایرانیوں کو جنگ سے نہ ڈرائيں کیونکہ ان کے جرائم اور دشمنیوں نے ایرانی عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام مرد میدان ہیں، انہوں نے اس کو ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ میں ثابت بھی کیا ہے اور جب بھی کبھی ضرورت پڑے گي تو وہ اس بات کو پہلے سے زیادہ عبرت انگیز طریقے سے پھر ثابت کر دکھائيں گے۔ عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ مقتدر اور اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم کی فداکار مسلح افواج عظیم اسلامی انقلاب کی امنگوں کو تمام دھمکیوں ، خطرات اور پابندیوں کے باوجود پورا کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہیں۔........ /169
3 فروری 2012 - 20:30
News ID: 294672
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے نائب کمانڈر عبدالرحیم موسوی نے ایران کے خلاف دھمکیوں کے سلسلے میں دشمنوں کو خبردار کیا۔