ابنا: انھوں نے کہا کہ اوپک کے رکن ممالک کو تیل بین الاقوامی تجارت میں ایکدوسرے ممالک کے حقوق کی رعایت کرنی چآہیے انھوں نے کہا کہ ایران کے اوپک کے ساتھ اس وقت اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اوپک کے رکن ممالک کو دوسرے ممالک کے مفادات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور سعودی عرب کو اوپک کے اہداف کی پیروی کرنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ نے کئی برسوں سے ایران کے تیل پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن ایران نے پابندیوں کے سائے میں ہر میدان میں قابل توجہ پیشرفت حاصل کی ہے قاسمی نے کہا کہ ایران امریکہ اور یورپی ممالک کے دباؤ میں آکر اپنے قومی مفادات کا ہر گز سودا نہیں کرےگآ۔........ /169