ابنا: العالم ٹي وي نے خبردي ہے کہ سعودي باشندوں نے العواميہ شہر ميں آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرہ کرکے آزادي کے حق ميں اور مظاہرين کے قاتلوں کو سزاديئے جانے کي مانگ ميں نعرے لگائے - مظاہرين نے اس بات پر زور ديا کہ الشرقيہ صوبے کے گورنر کو مظاہرين کے قتل عام کے جرم پر سزا دي جائے - اس مظاہرے ميں سعودي عرب کے ممتاز مذہبي رہنما شيح نمر النمر نے بھي شرکت کي- سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نے مظاہرے کے شرکا کو جو شہدا کے خون سے اپني وفاداري کا اعلان کررہے تھے بکتر بندگاڑيوں کے ذريعے اپنے محاصرے ميں لے ليا اور پھر انہيں منتشر کرنے کے لئے ہوائي فائرنگ کي -
سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں عوامي احتجاجات کا سلسلہ ايک ايسے وقت جاري ہے جب سعودي عرب کي حکومت کوشش کررہي ہے کہ مظاہرين کو جو اپنے بنيادي حقوق کا مطالبہ کررہے ہيں غيرملکي عناصر سے وابستہ قراردے-سعودي عرب کي حکومت کے ان الزامات کے بعد سعودي باشندوں نے مشرقي علاقوں ميں رونما ہونےوالے واقعات کي آزادانہ تحقيقات کے لئے ايک کميٹي تشکيل ديئے جانے کا مطالبہ کيا ہے........
/169