31 جنوری 2012 - 20:30

حکومت امريکا نے آل خليفہ حکومت کے ہاتھوں بحريني عوام کي سرکوبي ميں امريکي ہتھياروں کے استعمال پر ايمنسٹي انٹر نيشنل کے اعتراض کو نظر انداز کرتے ہوئے منامہ کے ساتھ ہتھياروں کي فروخت کے نئے معاہدے پر دستخط کرديئے ہيں -

ابنا: حکومت امريکا نے بحريني عوام کي سرکوبي ميں آل خليفہ حکومت کے ساتھ تعاون جاري رکھتے ہوئے اس حکومت کو مزيد اسلحے اور فوجي وسائل دينے کا معاہدہ کيا ہے - 

اس معاہدے کے تحت کس قسم کے اور کتني مقدار ميں اسلحے آل خليفہ حکومت کو ديئے جائيں گے اس کا اعلان نہيں کيا گيا ہے ليکن امريکي کانگرس کے بعض اراکين نے اس پر اعتراض کيا ہے - امريکي کانگرس کے ان اراکين کا کہناہے کہ يہ معاہدہ اس بات کي نشاندہي کرتا ہے کہ امريکا کو آل خليفہ حکومت کے ہاتھوں انساني حقوق کي پامالي کي کوئي پروا نہيں ہے - 

ادھر ايمنسٹي انٹرنيشنل نے برطانوي حکومت کي جانب سے آل خليفہ حکومت کو آنسو گيس فراہم کرنے کے فيصلے پر سخت تشويش کا اظہار کيا ہے - ايمنسٹي انٹر نيشنل کا کہنا ہے کہ بحرين ميں بہت سے افراد مغرب کي فراہم کردہ آنسو گيس کي وجہ سے شہيد ہوئے ہيں اس لئے يہ فيصلہ بحرين ميں عوام کے قتل عام ميں شرکت کے مترادف ہے- قابل ذکر ہے کہ بحريني عوام کا کہنا ہے کہ آل خليفہ حکومت نے واشنگٹن اور لندن کي اجازت سے عوام کي وحشيانہ سرکوبي اور ان کے قتل عام کا سلسلہ شروع کيا ہے-.........

/169