31 جنوری 2012 - 20:30

عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی کے نمائندے کو دمشق میں گرفتار کرلیا گيا ہے۔

ابنا: طارق ہاشمی کے نمائندے جمال جعفر مصحب کو گذشتہ روز دمشق میں ایسی حالت میں گرفتار کیا گيا جب اس کے ساتھ کئي دہشت گرد تھے۔ جعفر مصحب پر الزام ہے کہ وہ دہشت گردوں کےساتھ تعاون کر رہا ہے۔ عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی کے خلاف بھی عراقی عدلیہ نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں جس کے بعد وہ کردستان عراق میں پناہ لے چکے ہیں۔ عراقی عدلیہ نے کہا ہے کہ طارق ہاشمی بھی دہشتگردوں کے ساتھ تعاون کرنے میں ملوث ہیں۔ عراقی کردستان کی انتظامیہ طارق ہاشمی کو عراقی عدلیہ کے حوالے کرنے سے انکار کر رہی ہے۔
 ........

/169