ابنا: تحريک کے کارکنوں نے وسيع پيمانے پر مظاہرے کرنے کے بعد ايک پارک ميں اپنے خيمے نصب کر لئے- پوليس نے مظاہرين سے مطالبہ کيا ہے کہ جلد از جلد اپنے خيمےہٹا ليں تاہم مظاہرين کا کہنا ہے کہ پوليس کي جانب سے مظاہرين پر تشدد آميز حملوں کے انديشے کے باوجود وہ پارک ميں جمے رہيں گے-
مظاہرين کا کہنا تھا کہ ان کے شہري حقوق ہيں جن کا احترام کيا جانا چاہئے- نيويارک ميں بھي مظاہرين نے مين ہٹن کے زکوٹي پارک ميں خيمے لگا رکھے ہيں اور پوليس کي جانب سے سختگيرانہ رويئے کے باوجود وہاں سے ہٹنے کے لئے تيار نہيں ہيں -.......
/169