ابنا: نيٹو افواج سن دو ہزار چودہ کے اختتام تک افغانستان ميں تعينات رہيں گي- انہوں نے کہا کہ نيٹو نومبر دو ہزار دس ميں لسبن سربراہي اجلاس ميں پيش کئے جانے والے افغان روڈ ميپ کي پابند ہے اور دو ہزار چودہ کے اختتام تک افغانستان ميں اپنا مشن جاري رکھے گي- راسموسن نے سن دو ہزار تيرہ ميں افغانستان سے اپني فوج باہر نکال لينے سے متعلق فرانس کے صدر نکولا سارکوزي کے بيان کا حوالہ ديئے بغير کہا کہ دو ہزار تيرہ کے وسط سے افغانستان ميں نيٹو افواج کي کارکردگي ميں رفتہ رفتہ تبديلي آئے گي-
ياد رہے کہ سارکوزي نے جمعے کے روز کہا تھا کہ فرانس کي فوج دو ہزار تيرہ کے اختتام تک افغانستان سے باہر نکل جائے گي اور پيرس نيٹو ميں اپنے اتحاديوں پر زور ڈالے گا کہ معينہ وقت سے پہلے ہي افغانستان سے اپني افواج نکالنے کي کوشش کريں- فرانسيسي صدر نے کہا کہ وہ اپني تجويز دو اور تين فروري کو برسلز ميں منعقد ہونے والے نيٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس ميں پيش کريں گےــ
........
/169