ابنا: منوچہرمتکی نے یزد میں ایک بیان میں کہا کہ سامراج نویں پارلیمانی انتخابات میں ملت ایران کی بھرپور شرکت سے ہراساں ہے، اسی بنا پر ایسی سازشیں کررہا ہے جن سے متاثر ہوکر عوام مجلس شورائے اسلامی کے نویں انتخابات میں شرکت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سامراج کی سازشوں کی وجہ دوسری قوموں کے لئے ملت ایران کا نمونہ عمل ہونا ہے۔
سابق وزير خارجہ منوچہر متکی نے کہا کہ ملت ایران کے خلاف دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوجائيں گي اور نویں پارلیمانی انتخابات میں ملت ایران کی بھر پور شرکت سے دشمن ایک بار پھر مایوسی کاشکار ہوجائيں گے۔ قابل ذکر ہے ایران میں مارچ کے مہینے میں نویں پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔....... /169